بیجنگ:جبوبی بحیرہ چین کے مسئلے کو لیکر ایک بار پھر چین اور امریکہ میں ٹھن گئی۔ چینی انتباہ کے باوجود امریکی بحری بیڑہ جنوبی بحیرہ چین میں مٹر گشت کرنے لگا۔
امریکی بحری بیڑے میں ایک طیارہ بردار جہاز بھی شامل ہے۔ جس میں ایف 18 طیاروں سمیت 60 جنگی طیارے موجود ہیں۔
امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ بحری بیڑہ فریڈم آف نیویگیشن مہم کے سلسلے میں بین الاقوامی پانیوں پر گشت کر رہا ہے جبکہ چین اس مہم کو اپنی خودمختاری سے متصادم تصور کرتا ہے۔
گزشتہ دنوں چین نے امریکہ کو متنبہ کیا تھا کہ وہ چینی خودمختاری کو چیلنج کرنے والے اقدامات سے باز رہے.