وہ پانچ آسان طریقے جو آپکی زندگی سہل بنا دیں گے!

12:21 PM, 20 Feb, 2017

لاہور:بعض اوقات کوئی ایسا طریقہ جسے ہم بہت عام اور بے معنی سمجھ رہے ہوتے ہیں ہمیں بہت فائدہ دیتا ہے اور مہنگے علاج یا طریقوں سے ہماری جان بخشی کروادیتا ہے۔ایسے آسان طریقے اور حل ہمارے ارد گرد موجود ہوتے ہیں اور ہماری زندگی کافی حد تک سہل بنا دیتے ہیں۔


سر درد کا علاج:
اگر آپ کے سر میں درد ہے اور آپ کی دوائیوں سے جان جاتی ہے تو گھبرانے کی قطعا ضرورت نہیں صرف لیموں کا آدھا ٹکڑا پکڑیں اور اپنے ماتھے پر آہستگی سے رگڑیں ۔تُرش خوشبو کی وجہ سے سر درد میں افاقہ ہو گا۔


دودھ کو تیزی سے اُبالیے:
اگر آپ جلدی میں ہیں اور آپکو دودھ اُبالنا ہے جس کے خراب ہونے کا ڈر ہے اور وقت کی کمی کے باعث آپ ایسا نہیں کر پارہے تو آدھا چمچ چینی دودھ میں شامل کر دیجیے ۔دودھ آدھے وقت میں ابل جائے گا۔


بیکنگ میں انڈے کی بجائے کیلا استعمال کریں:
اگر آپ بیکنگ کے بہت شوقین ہیں اور آئے روز نئے تجربات کرتے رہتے ہیں تو یقینا انڈوں کی عدم دستیابی کبھی نہ کبھی آپ کا مسلئہ رہی ہو گی ۔فکر کی ضرورت نہیں ہے آپ انڈوں کی بجائے کیلے استعمال کر سکتے ہیں۔ایک انڈے کی جگہ آدھا کیلا استعمال کریں اور پھر دیکھیں جادو۔


انڈا تازہ ہے یا نہیں:
اگر آپ کو شک ہے کہ جو انڈا آپ استعمال کرنے لگے ہیں وہ تازہ ہے یا نہیں تو پریشانی کی ضرورت نہیں ۔ٹھنڈا پانی لیں اور انڈوں کو اس میں رکھیں جو انڈا خراب ہو چکا ہو گا وہ سطح پر تیر آئے گا جبکہ تازہ انڈے پیندے میں ہی رہیں گے۔


خراب گلے کا علاج:
اگر آپ گلے کی خراش کے باعث اذیت کا شکار ہیں اور کسی صورت افاقہ نہین ہو رہا تو ایک کپ دودھ میں الائچی اُبلیں اور نیم گرم دودھ پئیں ۔گلے کی خراش غائب ہو جائے گی۔

مزیدخبریں