اسلام آباد: پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی دی سی ) کا کہناہےکہ رواں ماہ کےآخرتک جڑواں شہروں میں سیاحتی ڈبلڈیکر بس سروس شروع کی جائے گی۔تفصیلات کےمطابق پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن رواں ماہ کے اختتام تک پرائیوٹ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے تعاون سےسیاحوں کے لیے ڈبل ڈیکربسیں چلائیں گی۔
پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کےمنیجنگ ڈائریکٹر عبدالغفورکا کہناہےکہ ڈبل ڈیکرسروس کے آغاز پر اسکولوں،کالجوں،یونیورسٹیوں کے طلباء خصوصی پیکیچ کے ساتھ اس سروس سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔پی ٹی ڈی سی کے ڈائریکٹرکےمطابق پہلےمرحلے میں، بسیں سیاحوں کوفیصل مسجد، چڑیاگھر، راول جھیل، F-9 پارک، لوک ورثہ،ایوب پارک راولپنڈی میں ٹیکسلا میوزیم جیسے سیاحتی جگہوں کا دورہ کرائیں پی ٹی ڈی سی کے مشترکہ منصوبے پر مقامی طور پر تیار کردہ ڈبل ڈیکر بسوں کی فراہمی کے لیےنجی شعبےسے رابطہ کیا ہے۔
واضح رہےکہ 25نومبر2015کووزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کی تاریخ کی پہلی سیاحتی ڈبل ڈیکربس سروس کا افتتاح کیاتھا۔