دبئی: دنیا کی خطرناک سیلفیاں بنوانے والی ماڈل کو پولیس نے طلب کر لیا

10:49 AM, 20 Feb, 2017

دبئی: سیلفی کا شوق تو بلا شبہ پاگل پن کی حد تک بعض لوگوں کے سر پر سوار رہتا ہے۔ اسے پورا کرتے کرتے بعض اوقات لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں فیشن ماڈل ویکٹوریا ایڈنٹکوا نے سیلفی کی مہم جوئی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔

اس نے یہ تصاویر دبئی میں ایک فلک بوس ٹاور کی چھت سے لٹک کر تیار کیں جس انداز میں اس نے یہ تصاویر بنوائیں اس سے اسکی جان بھی جا سکتی تھی۔ اب دبئی کی پولیس نے ویکٹوریا ایڈنٹکوا کو طلب کر لیا ہے کیونکہ اس کے اس اقدام سے وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو سکتی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماڈل کو اس لئے بلایا ہے کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کروائے کہ وہ ایسا آئندہ پھر نہیں کریں گی۔ واضح رہے ایسا خطر ناک کام کرنے کیلئے ماڈل نے پہلے بھی متعلقہ حکام سے اجازت نہیں لی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں