ممبئی:کسی بھی فلم میں ادکاری کا موقع یوں ہی نہیں ملتا بلکہ پہلے اداکاروں کو کردار کے لیے پرکھا جاتا ہے ۔اور جو اداکار یا ادکارہ اُس معیار پر پورا اترتا ہے اسی کو فلم میں کام کرنے کا موقع ملتا ہے لیکن بعض دفعہ خاص طور پر جب غیر ملکی ہدایت کار کے لیے کام کرنا ہو تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ بڑے بڑے نام کچھ نہیں کر پاتے فلم میں کام تو کیا آڈیشن میں بھی کامیاب نہیں ہو پاتے ۔ایسا ہی کچھ ہوا ہے بالی ووڈ کی اُن ادکاراﺅں کے ساتھ جو صفِ اول کی اداکارائیں مانی جاتیں ہیں۔
ایرانی ہدایت کار ماجد مجیدی نے اپنی نئی آنے والی فلم ”بیونڈ دی کلاﺅڈ“ کے لیے 6بھارتی اداکاراﺅں کے آڈیشنز کیے جن میں ایک دو نہیں تمام کی تمام ہی ناکام ٹھہریں۔
ان ادکاراﺅں میں دیپیکا پاڈوکون،عالیہ بھٹ،پریانکا چوپڑا،شردھا کپور،کنگنا رناوت اور جیکلین فرنینڈس شامل ہیں۔
تاہم ماجد مجیدی نے مایوس ہو کر نئے چہرے کی تلاش شروع کر دی ہے۔اور اُدھر تمام ادکارائیں میڈیا کو کسی بھی قسم کے بیان دینے سے گریز کر رہی ہیں جس سے اس خبر کی تصدیق بھی ہوتی ہے۔