پوپ فرانسس کی پاکستان میں دھماکوں کی شدید مذمت

09:47 AM, 20 Feb, 2017

ویٹی کن: پوپ فرانسس نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے لوگ پاکستان کی عوام کے لئے دعا کریں۔ پوپ فرانسس نے دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کرائی۔ پوپ نے کہا کہ دُعا گو ہوں خصوصاً ان عزیز پاکستانیوں اور عراقیوں کے لیے جو حالیہ دنوں میں دہشت گردی کی ظالمانہ کارروائیوں کا شکار ہوئے۔

پوپ نے ویٹی کن سٹی میں جمع افراد سے کہا کہ متاثرین کے لیے چند لمحے خاموشی کے عالم میں گزاریں۔ واضح رہے حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر سیہون میں خودکش حملے سے قریباً 80 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اسی روز بغداد میں بھی دھماکے سے پچپن افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں