کوئٹہ: کارروائی کے دوران 35 افغان باشندے گرفتار

09:35 AM, 20 Feb, 2017

کوئٹہ: پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ بروری، شالکوٹ، تھانہ خروٹ آباد، تھانہ ائیرپورٹ، تھانہ زرغون آباد، تھانہ کچلاک، تھانہ نیو کچلاک کی حدود میں غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 35 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا ہے۔

واضح رہے حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی اداروں کی کارراوئیاں جاری ہیں اور اب تک متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں