جلال پوربھٹیاں کے گردونواح میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کومبنگ آپریشن، متعدد گرفتار

08:44 AM, 20 Feb, 2017

جلال پوربھٹیاں(محمد زاھد منیر نمائندہ نیو نیوز جلال پوربھٹیاں):ڈی پی او حافظ آباد کے حکم پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کومبنگ آپریشن شروع ہو چکا ہے ۔گزشتہ روز سرچ آپریشن میں حساس اداروں اور ایلیٹ فورس نے بھی حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر جرائم پیشہ افراد کی موجودگی والے علاقوں میں کیا گیا۔آپریشن کے دوران39مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔متعدد افراد کو کوائف کی تصدیق کے بعد 23 کو رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ اشتہاری سمیت مختلف سنگین جرائم میں ملوث16گرفتار۔ملزمان سے جدید اسلحہ منشیات برآمد۔

ڈی پی او حافظ آباد کی جانب سے حساس اداروں سے مل کر روزانہ کی بنیاد پر موثر کومبنگ آپریشنز کرنے کی ہدایت۔

مزیدخبریں