ملک کے مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

08:39 AM, 20 Feb, 2017

لاہور: جھنگ میں زیر تعمیر پلازے کی چھت گر گئی جس سے 22 افراد ملبے تلے دب گئے اور 2 افراد جان سے گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو نکال لیا۔ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

حیدر آباد کے علاقے ٹنڈو جام میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 2 مزدور دب کر جاں بحق ہو گئے۔

ادھر اٹک کے مدنی چوک میں ہوٹل میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا جس سے ہوٹل کی چھت منہدم ہو گئی۔ ملبے تلے 3 افراد دب کر شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرک ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں