حافظ سعید کی نظر بندی قومی مفاد میں ہے، خواجہ آصف

08:34 AM, 20 Feb, 2017

میونخ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیکورٹی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید معاشرے کیلئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہیں فورتھ شیڈول کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے ک فورتھ شیڈول کا قانون صرف ان لوگوں پر استعمال کیا جاتا ہے جو سماج دشمن عناصر ہوں اور معاشرے کیلئے خطرے کا باعث بن سکتے ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے گذشتہ چند ماہ میں ان عناصر کے خلاف کارروائیاں کی ہیں جو دہشت گردوں کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب قوم دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اب ان تمام عناصر اور جماعتوں کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے جو کہ براہ راست دہشت گردی میں ملوث نہیں ہیں لیکن دہشت گردوں کو مختلف طریقوں سے مدد فراہم کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں