شاہد آفریدی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

07:37 AM, 20 Feb, 2017

شارجہ:پاکستان کی کرکٹ ٹیم ایک اور بہترین آل رائونڈر سے محروم ہوگئی ۔بین الاقوامی کرکٹ میں چھکے اور چوکوں کی برسات کرنے والے بہترین بلے باز شاہد خان آفریدی نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے ۔

 گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بین الا اقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔شارجہ میں پریس کانفرنس میں کہا کرکٹ کوخداحافظ کہہ چکا،صرف چاہنے والوں کیلئےکھیل رہاہوں۔

شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہی ہونا چاہیے۔ لاہور میں ممکن نہ ہوا تو کراچی اور پنڈی کے آپشنز موجود ہیں۔غیرملکی کرکٹرنہیں آتےتومقامی کھلاڑیوں کےساتھ ہی کھیلیں۔امیدہےپاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملےپراچھافیصلہ کرےگا۔

پریس کانفرنس میں آفریدی کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے لیے ان کی فاونڈیشن اہم ہے،تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں سے درخواست کرونگا جہاں اتنی سپورٹ کی پاکستان آکر ایک میچ کے لیے بھی سپورٹ کریں.

مزیدخبریں