پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کا 36واں کانووکیشن: 372 طلباء کو ڈگریاں اور میڈلز دیے گئے

08:45 PM, 20 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں 372 طلباء کو پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ ڈگریاں دی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 33 طلباء کو میڈلز سے نوازا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیوی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنسز اور کمپیوٹر سائنس جیسے جدید شعبوں کا فروغ قابلِ ستائش ہے، جو مستقبل میں نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مستحکم کریں گے۔

نیول چیف نے گریجویٹس اور ان کے والدین کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ طلباء مستقبل میں قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ تقریب میں دوست ممالک کے افسران، ملکی سول و عسکری حکام اور طلباء کے والدین نے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں