درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کا اعلان، 2.72 فیصد تک کمی

06:55 PM, 20 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومت نے دسمبر کے مہینے کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں 2.72 فیصد تک کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوگرا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح، سوئی سدرن کے لیے بھی قیمت میں 0.25 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 12.55 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو ہوگی۔

یہ قیمتیں دسمبر کے مہینے کے لیے نافذ کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں