سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ 2 لاکھ 71 ہزار 300 روپے کا ہوگیا

05:23 PM, 20 Dec, 2024

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2000 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا کی قیمت میں 1715 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 596 روپے پر آگئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

معاشی ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور مقامی معاشی حالات کا نتیجہ ہے۔
 

مزیدخبریں