اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ انسانی سمگلروں کے سہولت کاروں، بشمول فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اہلکاروں کی نشاندہی کریں۔
انسانی سمگلنگ کے خاتمے سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے 2023 کے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے تحقیقات کو جلد مکمل کرنے اور اس ضمن میں ٹھوس سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی، ساتھ ہی کہا کہ انسانی اسمگلنگ پاکستان کے لیے عالمی سطح پر بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو یونان کشتی حادثے اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔