واشنگٹن: دنیا میں طلاق کی سب سے زیادہ شرح کسی بھی ترقی یافتہ ملک میں نہیں، بلکہ ایک ایسے ملک میں ہے جس کی آبادی صرف ایک کروڑ سے کچھ زیادہ ہے۔
گلوبل انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں طلاق کی شرح 45 فیصد ہے، اور وہ اس فہرست میں 19ویں نمبر پر ہے، جب کہ کینیڈا میں بھی یہی شرح ہے۔ یورپی ممالک میں عموماً طلاق کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
ورلڈ بینک اور او ای سی ڈی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا میں سب سے زیادہ طلاق کی شرح پرتگال میں ہے، جہاں یہ شرح حیرت انگیز طور پر 92 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
پرتگال کے بعد سپین میں طلاق کی شرح 85 فیصد ہے، جب کہ لکسمبرگ، فن لینڈ، بیلجیئم، فرانس اور سویڈن میں یہ شرح 50 فیصد کے قریب ہے۔
ایشیائی ممالک میں بھی طلاق کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم ان ممالک میں یہ شرح یورپی ممالک کے مقابلے میں ابھی بھی کم ہے۔