اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (PEIRA) نے وفاقی دارالحکومت کے نجی سکولز اور کالجز کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق، اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے 21 دسمبر 2024 سے 5 جنوری 2025 تک بند رہیں گے۔ تعلیمی ادارے 6 جنوری 2025 سے دوبارہ کھلیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں شروع کر دی جائیں گی۔