شرجیل میمن کا گیس لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

شرجیل میمن کا گیس لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے اس پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور اس کا اثر نہ صرف روزمرہ کی زندگی پر پڑ رہا ہے بلکہ صنعتی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ کا معاشی مرکز کراچی اور پورا صوبہ اس لوڈشیڈنگ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ گیس کی کمی کی وجہ سے عوام میں بے چینی اور مایوسی بڑھ رہی ہے۔

سینئر وزیر نے وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ سردیوں کے موسم میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور قدرتی وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔