چہرے کی شناخت کا نیا نظام: نادرا کا پنشنرز اور بزرگ شہریوں کے لیے بڑا قدم

03:45 PM, 20 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انگھلیوں کے مدھم نشانات والے پنشنرز اور بزرگ شہریوں کے لیے چہرے کی شناخت کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جو 15 جنوری 2025 سے فعال ہوگا۔

نادرا کی جانب سے ایک مشاورتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں میں شناختی تصدیق کے عمل میں درپیش مشکلات اور ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس کے دوران نادرا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے بتایا کہ ادارہ شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔

کانفرنس میں پنشنرز اور بزرگ شہریوں کی مشکلات پر خصوصی توجہ دی گئی، خاص طور پر ان افراد کے لیے جن کے انگلیوں کے نشانات مدھم ہو چکے ہیں۔ نادرا حکام نے اس مسئلے کا حل پیش کرتے ہوئے چہرے کی شناخت کے نئے نظام کا اعلان کیا، جو 15 جنوری سے نافذ ہو گا۔ اس نئے نظام کے ذریعے پنشنرز اور بزرگ شہری اپنی شناخت کی تصدیق بآسانی کر سکیں گے، خاص طور پر وہ لوگ جنہیں انگلینڈ کے نشانات کی وجہ سے مشکلات پیش آتی ہیں۔

مزیدخبریں