مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، منت کرنے کی بھی تیاری ہے:ایاز صادق کا پی ٹی آئی کو پیغام

02:59 PM, 20 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ان سے منت کرنے کو بھی تیار ہیں۔

18 ویں سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کانفرنس کے انعقاد پر تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ ہم سب نے اس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے دوران مختلف تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا اور سپیکر کا بنیادی فرض ایوان کی عزت و وقار کی حفاظت کرنا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک میں سیاسی تقسیم کا خاتمہ کرنے کے لیے سپیکرز کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا اور ہمیں اپنی اسمبلیوں کو مزید مؤثر بنانا ہوگا تاکہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ارکان ایک ساتھ چل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سپیکرز کانفرنس کی تجاویز اور اصلاحات پر عملدرآمد کو مانیٹر کیا جائے گا، اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے حوالے سے بھی جب ضرورت ہو گی، ان پر عمل کیا جائے گا۔ جمہوری روایات کی پاسداری کا عزم بھی ظاہر کیا۔

مزیدخبریں