سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر

سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار کے سابق 8 صدور کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست سردار لطیف کھوسہ اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست گزاروں میں مشہور قانون دان حامد خان، امان اللہ کنرانی، عابد حسن منٹو،   عابد زبیری ،   علی احمد کرد، اکرم شیخ، قاضی محمد انور اور  منیر اے ملک شامل ہیں۔

دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی سے متصادم اور آئین میں اختیارات کی تقسیم کے اصولوں کے برعکس ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم کو مخصوص نشستوں کے فیصلوں کے بغیر منظور نہیں کیا جا سکتا تھا، جس سے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں ہونے والے تمام اقدامات کو حتمی فیصلے تک معطل کر دے تاکہ آئین کے اصولوں کی پاسداری اور عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک میں مخصوص نشستوں کے انتخاب کے طریقہ کار میں تبدیلی کی تھی، جس پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں مختلف آراء پائی جا رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں