شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ دوبارہ شیڈول کر دی

شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ دوبارہ شیڈول کر دی

اسلام آباد: شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ (میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ) کے دوبارہ انعقاد کی تاریخ شیڈول کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد 30 دسمبر کو ہوگا۔

ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کے لیے امیدواروں کو اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 24 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ درخواست گزاروں کو پاکستان میں ٹیسٹ دینے کے لیے 6 ہزار روپے فیس جبکہ بیرون ملک سینٹرز پر ٹیسٹ دینے کے لیے 40 ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔ یاد رہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ پہلے منعقد کیا جانا تھا، تاہم ہائیکورٹ کے حکم پر اب یہ ٹیسٹ دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں