محسن نقوی کی پشاور میں علی امین گنڈا پور سے اہم ملاقات

12:34 PM, 20 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا  پشاور میں ایوان وزیراعلیٰ کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کے لیے ضروری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو یقین دہانی کرائی کہ وفاق خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرم میں پائیدار امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام شراکت داروں کی مشاورت سے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ محسن نقوی نے شہداء کو "سرمایہ افتخار" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی لازوال قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ مل کر کیا جائے گا اور امن کی بحالی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے کرم میں امن قائم کرنے کے لیے وفاق اور صوبے کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔

مزیدخبریں