پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

کراچی : کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان کی سٹاک ایکسچینج  میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، تاہم اس دوران ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کی کمی دیکھنے کو ملی۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1188 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 7 ہزار 463 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے باوجود گزشتہ روز مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی تھی، جب 100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس سے زیادہ گر گیا تھا اور 4795 پوائنٹس کی کمی کے بعد 106274 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ تین دنوں میں انڈیکس 9 ہزار 894 پوائنٹس نیچے آیا ہے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ایک ہزار 208 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے، اور آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے البتہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 278 روپے 35 پیسے تھی۔

مصنف کے بارے میں