سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

11:24 AM, 20 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

سوات : خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 199 میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور بہت سے افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم  زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں