امریکا عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کو برقرار رکھنے کیلئے پُر عزم ہے ، ویدانت پٹیل

10:49 AM, 20 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور اس پر امریکی پابندیوں کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق امریکا کے تحفظات واضح ہیں۔ انہوں نے اس بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکا کا دیرینہ موقف ہے کہ پاکستان کے لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کی جائے گی۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کو قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ جوہری اور بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کو روکا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، تاہم اس کا بیلسٹک میزائل پروگرام دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔

مزیدخبریں