لاہور:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھرکےگیراج میں دھماکا ہوا ہے۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے لاہور میں گھرکےگیراج میں دھماکہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے گھرکی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دھماکے سے سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس تحقیقات کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق موٹرسائیکل سوارملزمان کریکرپھینک کرفرارہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔پولیس کی بھاری نفری سابق چیف جسٹس کی رہائشگاہ پہنچ گئی ہے۔