آتشزدگی کے بڑھتے واقعات، آئی آئی چندریگر روڈ پر 45  میں سے  29عمارتیں  غیر تسلی بخش قرار ، آگ بجھانے کا سامان اور عملہ  بھی موجود نہیں

08:23 PM, 20 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر 45  میں سے  29عمارتیں  غیر تسلی بخش قراردی گئی ہیں۔اس کے علاوہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ  آگ بجھانے کا سامان اور عملہ  بھی موجود نہیں ہے جبکہ تمام 45 بلڈنگز میں کوئی بھی ماہر فائر فائٹر موجود نہیں ہیں۔

کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ کی 45 میں سے 29 عمارتیں ایسی ہیں جہاں آگ لگنے کی صورت میں حفاظت کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔ میئر کراچی نے کراچی میں مسلسل آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر فائر بریگیڈ حکام سے رپورٹ طلب کی تھی ۔
تاہم فائربریگیڈ حکام نے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع 45 عمارتوں کا معائنہ کرنے کے بعد رپورٹ جاری کردی  ہے۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع 45 عمارتوں میں سے  29 کو مکمل غیر تسلی بخش قرار دیا گیاہے۔

معائنے میں پتا چلا کہ  77 فیصد عمارتوں میں آگ بجھانے کا سامان اور عملہ نہیں ہے جبکہ تمام 45 بلڈنگز میں کوئی بھی ماہر فائر فائٹر موجود نہیں ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 45 بلڈنگز میں 34 ہزار سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں، 16 عمارتوں میں آگ بجھانے کے لیے پانی کا کنکشن موجود ہےجبکہ 29 عمارتوں میں آگ پر قابو پانے کا سامان موجود ہی نہیں ہے۔

مزیدخبریں