عدالتی فیصلے کے بعد اسد قیصر کو رہا کر دیا گیا

عدالتی فیصلے کے بعد اسد قیصر کو رہا کر دیا گیا

مردان:اسد قیصر کو رہا کر دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رہا کر دیا گیا۔ان کو8 دسمبر کو تین ایم پی او کے تحت گرفتارکیا گیا تھا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی کو 9 مئی کو مردان اور چارسدہ میں درج مقدمات میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ اسد قیصر کو مردان کی سینٹرل جیل سے رہا کیاگیا۔


اسد قیصر کی رہائی کے بعد ان کے استقبال کے لیے کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی۔رہائی کے بعد اسد قیصر میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

مصنف کے بارے میں