احتساب عدالت  کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ

06:55 PM, 20 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : احتساب عدالت  اسلام آباد کے جج کی گاڑی پر فائرنگ  کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 راولپنڈی میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم جج اور ان کا عملہ محفوظ رہا۔

پولیس ذرائع    کاکہنا ہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر راولپنڈی میں فائرنگ کی گئی۔

تاہم فائرنگ سے جج اور ان کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ذرائع کے مطابق  پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ایئر پورٹ منتقل کردیا۔

مزیدخبریں