راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الٰہی 6 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی 6 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے ان کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ چودھری پرویز الہٰی نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیے ہیں۔پرویز الٰہی کل 6 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، وہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی تین، تین نشستوں پر انتخاب لڑیں گے۔ پرویز الہٰی گجرات، منڈی بہاؤالدین اور تلہ گنگ سے الیکشن لڑیں گے، پرویز الہٰی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59، 64 اور 69 سے الیکشن لڑیں گے۔
سردار عبدالرازق نے کہا کہ پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 23، 32 اور 34 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔وکیل سردار عبدالرازق نے اڈیالہ جیل میں پرویز الہیٰ سے کاغذات پر دستخط لیے جنہیں جلد ہی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا جائے گا۔