مہنگائی کی ستائی عوام پر "بجلی" گرادی گئی، ایک روپیہ 15 پیسے فی یونٹ مہنگی

06:13 PM, 20 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :مہنگائی کی ستائی عوام پر "بجلی" گرادی گئی، بجلی ایک روپیہ 15 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کر دی۔بجلی کی قیمتوں میں 1 روپیہ 15 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہو گا۔نیپرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2024سے ہو گا جو مارچ 2024 تک لاگو رہے گا۔ واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے صارفین پر 22ارب 29کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔


دوسری جانب نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے نے بھی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 66 پیسے اضافے سے متعلق درخواست دائر کردی ہے جس کی سماعت 27 دسمبر کو ہوگی۔

مزیدخبریں