قومی بچت کی مختلف سکیموں پر شرح منافع میں بڑی کمی

قومی بچت کی مختلف سکیموں پر شرح منافع میں بڑی کمی

 
اسلام آباد :قومی بچت کی مختلف سکیموں پر شرح منافع میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔ قومی بچت کی مختلف سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل کیا گیا ہے۔بہبودسیونگز سرٹیفیکیٹ پرمنافع کی شرح میں 24 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد بہبودسیونگز سرٹیفیکیٹ پرمنافع کی شرح 16.3 فیصدسے کم ہوکر16.1فیصدہوگئی ہے۔


ریگولرانکم سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں 96 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ریگولرانکم سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 16.1 فیصدسے کم ہوکر15.1 فیصد ہوگئی ہے۔سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں 160 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے۔سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 18 فیصدسے کم ہوکر16.4 فیصد ہوگئی ہے ۔


پنشنرزبینیفیٹس اکائونٹس پرمنافع کی شرح میں 24 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پنشنرزبینیفیٹس اکائونٹس پرمنافع کی شرح 16.3 فیصدسے کم ہوکر16.1 فیصدہوگئی ہے۔شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 21.8 فیصدسے کم ہوکر20.8 فیصد ہوگئی ہے ۔ڈیفنس سیونگز سرٹیکیٹس پرمنافع کی شرح گزشتہ پر ہی برقراررکھی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں