راولپنڈی :تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر وکیل لطیف کھوسہ کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے جا رہے ہیں اور ہمارے امیدوار جیل میں بھی ہوئے تو ہم وہاں سے بھی الیکشن لڑیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے جا رہے ہیں اور ہمارے امیدوار جیل میں بھی ہوئے تو ہم وہاں سے بھی الیکشن لڑیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ہم کل حلقہ بندیوں پر اعتراض کرنے جارہے ہیں اور کل تمام ہائی کورٹس میں درخواستیں جمع کرا رہے ہیں۔ نوازشریف چاہتے ہیں کہ تاریخ ان کی مرضی کی ہو، یہ کیسی لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟۔
سینئر وکیل نے مزید کہا کہ ہم صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی فریق بنارہےہیں اور اس سلسلے میں کل تمام ہائی کورٹس میں رٹ جمع کرا رہے ہیں۔کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا وقت گزر چکاہے اور ہمارے امیدوار جیل میں بھی ہوئے تو ہم وہاں سے بھی الیکشن لڑیں گے۔