اسلام آباد :حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا۔ عازمین حج کی تمام معلومات صرف ایک ٹچ کی دوری پر ہوں گی ۔پاکستان کی پاک حج موبائل ایپ لاؤنچ کردی گئی ہے۔
وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن بنائی ہے اور اس کو لانچ کیاگیا ہے۔
نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف، نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن کا اجراء کیا ہے۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ اس موبائل ایپ سے عازمین حج کےلیے تمام معلومات صرف ایک ٹچ کی دوری پر ہوں گی۔
پاک حج موبائل ایپ کا اجراٗ
— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial) December 20, 2023
حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا، وزارت آئی ٹی نے ریکارڈ مدت میں ایپلیکیشن بنالی.
ایس آئی ایف سی کی ہدایت کے تحت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے، عازمین حج کیلئے پاک حج ایپلی کیشن کا اجراء اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔ ڈاکٹر عمرسیف pic.twitter.com/xZmFk8v4V5
نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کاکہنا ہے کہ عازمین حج کےلیے پاک حج ایپلی کیشن کا اجراء اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔ان کاکہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی ہدایت کے تحت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔