فرانس بھی برطانیہ کے نقش قدم پر ، امیگرینٹس کیخلاف قوانین مزید سخت کیے جانے لگے

فرانس بھی برطانیہ کے نقش قدم پر ، امیگرینٹس کیخلاف قوانین مزید سخت کیے جانے لگے

پیرس:فرانس  میں  بھی برطانیہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے  امیگرینٹس کیخلاف قوانین مزید سخت کیے جانے لگے ہیں۔فرانس کے ایوان زیریں نے بل منظور کیا ہے جس کے تحت ملک میں امیگریشن کے قوانین مزید سخت کردیے جائیں گے۔


خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کے ایوان زیریں نے بل منظور کیا ہے جس کے تحت ملک میں امیگریشن کے قوانین مزید سخت کردیے جائیں گے، امیگریشن قوانین سخت کرنےکا بل 186 کے مقابلے میں 349 ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے۔ فرانس کی سینیٹ پہلے ہی امیگریشن قوانین سخت کرنےکا بل منظورکر چکی ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں آنے والوں کی تعداد کم کرنے کیلئے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔برطانوی حکومت کی جانب سے امیگریشن سے متعلق نئے قوانین کے اعلان سے جنوبی ایشیائی ممالک کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں