ایف  بی آر نے  عاطف اسلم کے گرد گھیرا تنگ کردیا،22 دسمبر کی ڈیڈلائن دیدی

ایف  بی آر نے  عاطف اسلم کے گرد گھیرا تنگ کردیا،22 دسمبر کی ڈیڈلائن دیدی

لاہور:ایف  بی آر نے  عاطف اسلم کے گرد گھیرا تنگ کردیا،22 دسمبر کی ڈیڈلائن دیدی۔ذرائع کے مطابق عاطف اسلم ایڈوانس ٹیکس کی عدم ادائیگی، سال 2023ء کے گوشوارے اور آڈٹ کیلئے ریکارڈ جمع نہ کرانے پر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے ہیں۔

 ایف بی آر نے عاطف اسلم کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کرکے 22 دسمبر کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔
ذرائع   کے مطابق  گلوکار عاطف اسلم نے متعدد نوٹسز کے باوجود سال 2020ء کے آڈٹ کیلئے بھی ایف بی آر کو ریکارڈ بھی جمع نہیں کرایا۔

 ایف بی آر نے نوٹسز کے باوجود آڈٹ کیلئے ریکارڈ جمع نہ کرانے پر گلوکار عاطف اسلم کو جرمانہ عائد کیا تھا۔
گلوکار عاطف اسلم نے ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود تاحال دوسرے کوارٹرز کا ایڈوانس ٹیکس بھی جمع نہیں کرایا۔
 

مصنف کے بارے میں