سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ
سورس: file

کراچی: ملک بھر میں مسلسل تین روز سےسونے کی فی تولہ قیمت اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ میں  آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 900 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 18ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گیا۔

 
ایسوسی ایشن کے مطابق 771 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 87 ہزار 328 روپے ہو گیا۔

ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 60ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400، 400 روپے اضافہ ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں