بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والے متشبہ افراد کا سراغ مل گیا

01:35 PM, 20 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی:  دہلی پولیس نےبھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو  وائرل کرنے والے چار مشتبہ افراد کا سراغ لگالیا۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے چار مشتبہ افراد کا سراغ لگایا ہے، جو اداکار رشمیکا مندانا کے ڈیپ فیک ویڈیو وائرل کرنے میں ملوث تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد تخلیق کار نہیں بلکہ اپ لوڈ کرنے والے ہیں اور انہیں مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا کی مدد سے پکڑا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مرکزی ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان نے اداکارہ کی جعلی ویڈیو جعلی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی تھی اور اس حوالے سے ایک ماہ پہلے ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں 27 سالہ اداکارہ رشمیکا منداناایک ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہو گئی تھیں جو تھوڑے ہی وقت میں وائرل ہو گئی تھی، جس میں  مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)  کی مدد سے کردار کے چہرے کو اداکراہ کے چہرے میں تبدیل کر دیا گیا تھا ۔ 

اس حوالے سے رشمیکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ شیئر کرتے ہوئے بہت تکلیف ہوئی اور مجھے آن لائن پھیلائے جانے والے ڈیپ فیک ویڈیو کے بارے میں بات کرنی پڑ رہی ہے۔ یہ انتہائی خوفناک ہے نہ صرف میرے لیے، بلکہ ہم میں سے ہر ایک کے لیے بھی جو آج ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان کا شکار ہو رہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ آج، ایک عورت اور ایک اداکار کے طور پر، میں اپنے خاندان، دوستوں اور خیر خواہوں کی شکر گزار ہوں جو میرے تحفظ کیلئے میرے ساتھ ہیں۔ لیکن اگر یہ میرے ساتھ اس وقت ہوا جب میں اسکول یا کالج میں تھی، میں حقیقی طور پر سوچ بھی نہیں سکتی کہ میں اس سے کیسے نمٹ سکتی ہوں۔ اس سے پہلے کہ ہم میں سےکئی وگ اس طرح کی جعلی شناخت سے متاثر ہوئے ہوں گے، ہمیں ایک کمیونٹی کے طور پر اور فوری طور پر اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا منڈنا کے بعد بالی ووڈ کی کئی خواتین ستارے جن میں کترینہ کیف، کاجول اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں، مصوعی ذہانت کے ذریعے ڈیپ فیک ویڈیوز کا نشانہ بنیں۔

مزیدخبریں