کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم) نے 8 فروری کے عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست جمع کرائی جس میں کاغذات جمع کرانے کے وقت میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہےکہ کاغذات نامزدگی کے لیے 20 سے 22 دسمبر تک دیا گیا تین دن کا وقت بہت کم ہے، کاغذات نامزدگی کی فارملیٹیز کی طویل فہرست ہے لہٰذا الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کا تاریخ بڑھائی جائے۔