کراچی، شارع فیصل پر دس منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

09:57 AM, 20 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: صوبہ سندھ میں کراچی کی اہم شاہراہ شارع فیصل پر واقع دس منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر مکمل طور قابو لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ رات شارع فیصل پر 10 منزلہ عمارت کی آٹھویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی تھی، عمارت میں کئی لوگ موجود تھے جنیں بحفاظت باہر نکال دیا گیا۔

چیف فائربریگیڈ اشتیاق احمد خان کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے آگ 10ویں منزل تک پہنچ چکی تھی ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں کی مدد سے رات 12 بجے بلڈنگ میں لگی آگ پر قابو پا لیا تھا لیکن ہوا کے باعث رات گئے دوبارہ آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

اشتیاق احمد خان کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے اور کولنگ کےعمل کے بعد عمارت کےدفاترکےلوگ اندرداخل ہوئے،عمارت کے اندر اپنے دفاتر اور سامان چیک کرنے کے لیے جانے والے افراد نے کھڑکی دروازےکھولے تو ہوا کےباعث کسی شعلےنے دوبارہ آگ پکڑی۔

چیف فائربریگیڈ کے مطابق فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کی مدد سے رات گئے تک آگ بجھانے کا عمل جاری رہا اور اب آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں، تحقیقات جاری ہیں جبکہ عمارت کو سیل کردیا گیا ہے، کولنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد عمارت کو کلیئر قرار دیا جائے گا۔

مزیدخبریں