عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دینے کی تیاری، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دینے کی تیاری، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
سورس: file

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی  اے)نے  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میںبجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔

نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے نے درخواست میں اضافہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔


بجلی مزید مہنگی کرنے کی  سی پی پی اے کی درخواست پرنیپرا میں27دسمبرکو سماعت ہو گی۔  نیپرا کی منظوری سے صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپراحکام کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست  پر ہونے والے ممکنہ اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں