لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی یکے بعد دیگرے تین آڈیوز لیکس ، سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا ۔
عمران خان کی نئی آڈیوز لیکس کے بعد سوشل میڈیا پر محاذ گرم ہے ، مبینہ نازیبا آڈیوز پر صارفین عائشہ گلالئی اور ریحام خان کے الزامات کا حوالہ دیتے رہے ۔ جبکہ کپتان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ساری آڈیوز جعلی ہیں ۔
معاملے پر ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں بے شرموں کا ٹولا سیاسی میدان میں شکست کے بعد ذاتی حملے کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ن لیگ والے دباؤ میں آتے ہیں تو جعلی آڈیوز ویڈیوز کا پروپیگنڈہ شروع کر دیتے ہیں ، اسمبلیاں توڑنی تھیں تو ان کی اہلیہ کی آڈیو لے کر آگئے ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہم آڈیوز اور ویڈیوز کی دھمکیاں سن کر تنگ آگئے ہیں جو کچھ بھی ہے سینما میں لگا دیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔