لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں پنجاب اسمبلی توڑنے کی حکمت عملی مکمل کر لی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جتنی مرضی کوشش کرلے وہ جلد الیکشن کو نہیں روک سکتی ہے جبکہ آئندہ عام انتخابات میں جیت سابق وزیراعظم عمران خان کی ہو گی۔
واضح رہے کہ مونس الٰہی نے آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی اور انہیں (ق) لیگ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان اور مونس الٰہی کے درمیان گورنر پنجاب کے بلائے گئے اجلاس کو غیر آئینی قرار دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ عدم اعتماد پر قانونی اور سیاسی مشاورت کی گئی۔