اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت سے دوبارہ اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی گئی ہے۔
لاہور میں چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ہونے والی دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ بہت جلد ہمارا وزیراعلی پنجاب ہوگا ۔ میٹنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی رابطہ ہوا۔
ملاقات کے دوران ناصر حسین شاہ اور ملک احمد خان نے رہنماؤں کو اہم امور پر بریف کیا ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔