اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 123ارکان نے جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ارکان اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے رو برو مستفعی ہونے کی تصدیق کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے۔شاہ محمود قریشی ارکان کو لے کر اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔