عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب 69 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

11:29 AM, 20 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عالمی بینک نے سیلاب متاثرین کیلئے 1 ارب 69 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ رقم سیلاب زدہ علاقوں میں ریکوری و بحالی کیلئے خرچ کی جائے گی ۔ 

عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ سندھ میں گھروں کی تعمیر، صحت، زرعی شعبے اور لائیواسٹاک پر خرچ ہو گی۔  رقم سیلاب زدگان کیلئے گھروں کی دوبارہ تعمیر پر استعمال کی جائے گی۔ رقم سے سیلاب زدہ علاقوں میں فصلوں کی پیداوار بھی بہتر بنائی جائے گی۔ 

عالمی بینک کے مطابق 50 کروڑ ڈالر کی رقم انفراسٹکچر کی ریکوری پر خرچ کی جائے گی ۔ 50 کروڑ ڈالر کی رقم سندھ فلڈ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن کیلئے استعمال ہو گی۔ 29 کروڑ ڈالر کی رقم سندھ واٹر اینڈ ایگری کلچر ٹرانفارمیشن پراجیکٹ کیلئے استعمال ہو گی ۔ سوشل پروٹیکشن ڈیلیوری سسٹم پراجیکٹ کیلئے 20 کروڑ ڈالر رقم خرچ کی جائے گی

مزیدخبریں