کراچی : انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف پاکستان میں تاریخ میں پہلی بار کلین سویپ کردیا ہے۔ قومی ٹیم کو کراچی ٹیسٹ میں بھی بدترین شکست ہوئی ۔پاکستان پنڈی اور ملتان ٹیسٹ بھی ہار چکا ہے۔
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ کو فتح کے لیے صرف 55 رنز درکار تھے اور اس کی 8 وکٹیں باقی تھیں۔انگلینڈ نے مطلوبہ سکور پہلے ہاف میں ہی پورا کرلیا۔
کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان کے167 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان انگلینڈ نے 2 وکٹ پر 112 رنزبنائے۔
پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 216 رنز پر آؤٹ ہوئی، کپتان بابر اعظم 54 اور سعود شکیل 53 رنز بنائے جب کہ انگلینڈ کے ریحان احمد نے اننگز میں 5 اور میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔