اسلام آباد : مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کے بارے میں معلومات چھپانے پر عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔
گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ یہ کیس سن سکتی ہے یا معاملہ الیکشن کمیشن جانا چاہئے؟ فریقین کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کردیے گئے تھے۔
شہری محمد ساجد کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ کرے گا۔ عدالت نے عمران خان ، الیکشن کمیشن اور وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کر رکھی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں۔