پتوکی میں مسافر وین الٹ گئی، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 11 زخمی

09:18 AM, 20 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

پتوکی : پتوکی میں نیشنل ہائی وے پر شدید دھند کے باعث مسافر وین الٹ گئی ۔ ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق اور11 زخمی ہوگئے ۔

 حادثہ پتوکی  نیشنل ہائی وے ڈنڈیانوالا پل کے قریب پیش آیا۔ایک ہی خاندان کے چودہ افراد لاہور سے اوکاڑہ جا رہے تھے۔دم توڑنے والے تین افراد میں 50سالہ رانی بی بی،40سالہ اسلم اوراشرف شامل ہیں۔

تمام زخمیوں اور لاشوں  کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا۔چار زخمیوں کو  حالت تشویشناک ہونے پر لاہور ریفر کر دیا گیا  ہے۔

مزیدخبریں